سٹی42: صدر مملکت نے76 ویں یوم آزادی پر 696 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری دے دی۔
24 نیوز کے سئینر صحافی سلیم بخاری کیلئے بھی ستارہ امتیاز کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر مملکت نےآج زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی ہے، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ کووڈ 19 وبا کے دوران شہید ہو جانے والی 299 شخصیات کو بھی سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی گراں قدر خدمات پر تمغہ امتیاز دیا جائے گا. حکومت نے ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی گراں قدر خدمات پر انہیں ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا.
ان شخصیات کو سول اعزازات عطا کرنے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو منعقد ہو گی۔