ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہاکی ٹیم کی خالی ہاتھ وطن واپسی  ، انتظامیہ میں جھگڑا

قومی ہاکی ٹیم کی خالی ہاتھ وطن واپسی  ، انتظامیہ میں جھگڑا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :ایشین چیمپئنزٹرافی میں بدترین کارکردگی کے  بعد وطن  واپسی پر قومی ہاکی ٹیم  انتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا۔

بھارت سے وطن واپسی پر ہیڈ کوچ محمد ثقلین اور مینجر عمر صابر میں جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑا کھلاڑیوں کی بس نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے بجائے ڈیفنس ہاکی ایرینا لے جانے پر ہوا۔ذرائع  کے مطابق ڈیفنس ایرینا میں مینجر عمر صابر نے ادویات اور پروٹین کے شاشے اتروالئے۔

پنالٹی کارنرز لگوانے کی تیاری کا سامان اور بال بھی رکھ لئے۔ ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے سامان لینے سے روکنے پر جھگڑا ہوا۔ہیڈکوچ نے موقف پیش کیا کہ یہ سامان فیڈریشن کی ملکیت ہے اور ائیشین گیمز کی تیاری کے کیمپ میں استعمال کرنا ہے۔

مینجر عمر صابر  نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے اسپانسرز کیا ہے اس سامان اور ادویات پر ان کا حق ہے۔ذرائع  نے مزید بتایا کہ مینجر ٹرافی کے دوران آفیشل میٹنگز اور ناشتے پر بھی نہیں آتے تھے۔واپسی پر ائیرپورٹ پر ستر ہزار بھارتی کرنسی کی سرکاری رقم سے شاپنگ بھی کی۔