ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف کیجانب سے شاندار استقبال

 نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف کیجانب سے شاندار استقبال
کیپشن: Anwar-ul-Haq Kakar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے انوار الحق استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افسران نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کروایا.

نگران وزیرِ اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی. ملاقات میں شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،  نگران وزیرِ اعظم نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.

شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا.

بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.