سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے پرامید ہیں۔
ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کے بعد تقریب میں موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک وسائل سے مالا مال ہے۔ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے پر امید ہیں۔مایوسی نہیں پھیلانی چاہئیے۔