اداکار فہد شیخ کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد

اداکار فہد شیخ کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلم وی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فہد شیخ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔اداکار کا ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔پوسٹ میں اداکار نے اپنے اور اپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور پھر ہم چار ہو گئے۔‘

انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’اللّٰہ کے فضل سے ہمیں رحمت نصیب ہوئی ہے جس کا نام ایزل فہد شیخ رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘ یاد رہے کہ فہد شیخ کی 2012ء میں نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی۔ فہد شیخ اور اُن کی اہلیہ مہرین اب دو بچوں کے والدین بن گئے ہیں، اس سے قبل اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer