پاکستان کی 76ویں سالگرہ پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

پاکستان کی 76ویں سالگرہ پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔

 ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے ایک منفرد اور نیا ڈوڈل پیش کیا جس میں دریائے سندھ کی’ بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا گیا ہے، ڈوڈل کے نچلے حصے پر  سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔اگر ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو جشنِ آزادی کی مناسبت سے آپ کی اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔

گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-14/337368_1798153_updates.jpg

'یہ ڈولفن ختم ہو جانے کے خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں 'بھولن' بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے‘۔اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس کے لیے دائیں جانب آپشنز موجود ہیں۔خیال رہے کہ یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer