(ویب ڈیسک) راولپنڈی، چونترہ کے علاقہ ڈھلیال میں تہرے قتل کا واقعہ ، گھریلو تنازعہ پر ملزم شہزاد نے فائرنگ کر کے نصرت بیگم، ثقلین ارشد اور اقراء کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق معاشرے میں لرزہ خیزوارداتوں میں کمی کی بجائے روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، عدم برداشت کی فضا نے احساس ہمدردی، قوت برداشت کو ختم کرکے رکھ دیا ہے، راولپنڈی میں چونترہ کے علاقہ ڈھلیال میں تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا، گھریلو تنازعہ پر شہزاد نے فائرنگ کر کے نصرت بیگم، ثقلین ارشد اور اقراء کو قتل کر دیا۔
واردات کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی۔
ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ ایس ڈی پی او صدر کاظم نقوی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،موقعہ سے شواہد حاصل کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔