(عابد چوہدری)شہر میں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ خاتون سمیت دو افراد کی جان لے گئی۔
جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے شفیق آباد میں 17 سالہ نوجوان اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔چاند مسیح سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔
دوسری جانب لوئر مال میں چھت پر سوئی خاتون گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئی۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کا سراغ نہ لگ سکا۔