(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شریف برادران کو بری خبر سنادی، گزشتہ روز اپنے لاہور ہاکی سٹیڈیم میں خطاب کرتے کہا کہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ڈان لیکس میں شریف خاندان کا نام قابل ذکر ہے،25 مئی کو نہتے لوگوں پر شیلنگ کی گئی، گرفتاریاں ہوئیں اور تشدد کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہاکی سٹیڈیم میں عوامی سمندر سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر جانا ہے اور میرا اپنا تجربہ بھی یہی رہا ہے غریب آدمی کی فلاح کے لئے ہر ممکن کوشش کروں، 2004 میں وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی مفت تعلیم اور فیس بھی معاف کرائی، میری بنائی ہوئی 1122 ریسکیو بروقت پہنچتی رہی، مزہ تو تب آتا ہے جبکہ دوسرے تعریف کریں، ورلڈ بینک کے صدر نے میری تعریف کی۔
پاکستان کا قیام ایک نظریہ عمل پر معرض وجود میں آیا تھا جس کے اصول کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو عمران خان نے آگے بڑھتا ہوئے جو ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی ان پر اسلام تعلیمات کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کو سلام پیش کرتا ہوں ، شہباز شریف کی حکومت اور بچہ جمورا نے بند کردیا تھا اس صحت کارڈ کو تیزی نے پھر شروع کیا ہے۔ ان لوگوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں۔
کاروباری طبقے پر پابندی لگا دی کہ بجلی کا ضیاع ہورہا ہے جس پر ان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا، میں نے عمران خان کے ویژن کو دیکھتے ہوئے وزارت ملنے کے ایک ہفتے میں تمام پابندیاں ہٹا دیں، 25 مئی کو نہتے لوگوں پر شیلنگ کی گئی، گرفتاریاں ہوئیں اور تشدد بھی کیا گیا، میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ان سے بدلہ نہ لے لوں، ایسا بدلہ لوں گا کہ ان کی سات پستیں یاد رکھیں گی، ثناءاللہ تم تو پھانسی کی نشانی ہو۔ تم جیل جانے والے ہو تمہارے خلاف کیس لگانے والے ہیں، یقین ہےاللہ پر انشاء اللہ پھانسی ہوگی ثناء اللہ تم کو۔ عمران خان صاحب آپ بیشک اس کو عمرقید دے دینا مگر شریف نہیں بچیں گے۔
عمران خان قوم کو امپورٹڈحکومت کے آگے جھکنے نہیں دے گا، پنجاب میں عمران خان کا جو ویژن ہے احساس پروگرام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، صحت کارڈ میں ہر ہفتے خود مانیٹر کررہا ہوں، میں اعلان کرتا ہوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی تمام دوائی مفت دیں گے، 1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس پر بھی تمام ادویات اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور ڈاکٹروں کے لئے ایک خوشخبری ہے جو ایمرجنسی میں کام کرتا 1 لاکھ لیتا ہے اس کو ڈھائی لاکھ ملنا شروع ہوجائے گا۔
شریفوں نے جو نیا شوشہ چھوڑا ہےعمران خان، افواج پاکستان، میری پارٹی اور عوام کو لڑانے کے لئے بڑا ناکام منصوبہ ہے، ان کے خاندان کے لوگوں نے ڈان لیکس چلائی تھی، کشمیر کی سرحدوں پر پاک فوج کے جوان شہید ہورہے تھے اس وقت نواز شریف مودی کو ساڑھیاں بھیج رہے تھے اور جاتی امر بچوں کی شادیوں پر مدعو کررہے تھے۔
شریفوں کے لئے بری خبر سنا رہا ہوں، عمران خان اور پاک فوج کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ساتھ چلے ہیں کسی غلط فہمی میں مت رہنا، عمران خان کے خلاف سکیمیں بناتے ہیں مگر افسوس سب ناکام ہوجاتا ہے۔