دیر میں دھماکا سے پاک فوج کے دو جوان شہید ،آئی ایس پی آر

دیر میں دھماکا سے پاک فوج کے دو جوان شہید ،آئی ایس پی آر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی-

Ansa Awais

Content Writer