(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنس خان نے پاکستانیوں کے خلاف نامناسب الفاظ کہنے والے بھارتی شہری کو آڑے ہاتھوں لیتے کرارا جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ارض وطن تو ہمیشہ سلامت رہے، پاکستانی قوم آج74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، اس دن کے موقع پر ملک بھر کے بچے، بڑے، سبھی ارض پاک کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں، اداکارہ زرنس خان کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے پاکستانی قوم کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے بھارتی شہری کو کرارا جواب دیا۔
اداکارہ زرنش خان کے سوشل اکاؤنٹ پر بھارتی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھیک میں آپ کو یہ ملک مبارک ہو۔
اداکارہ زرنش خان نے بھارتی صارف کی کلاس لیتے ہوئے کرارا جواب دیا، اداکارہ کا نے لکھا کہ ویسے تو میں چاہتی ہوں کہ دونوں ملک کے درمیان امن قائم رہے،اداکارہ نے کہا کہ بھکاری ہم نہیں آپ ہیں، این رپورٹ کے مطابق بھارت میں غربت بہت زیادہ ہے اور یہ بات مان لو، زرنش خان نے بھارتی صارف کو یو-این رپورٹ پڑھنے کا بھی مشورہ دیا، اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ آپ کو آپ کا ملک مبارک اور ہم کو ہمارا ملک مبارک ہو۔