(سٹی42) جشن آزادی کے موقع پر شہر کا موسم خوشگوار ہوچکا ہے،تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھا بارش، جلو موڑ ،ہربنس پورہ،گردونواح میں تیزہواکیساتھ بارش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے اس پرمسرت موقع پر بارش نے شہریوں کا مزہ دوبالا کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں،جلو موڑ ،ہربنس پورہ،گردونواح میں تیزہواکےساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں کل موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر بالائی/وسطی اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس دوران خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور میانوالی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔