ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی پر ہلڑ بازی کرنے والوں کو بھی آزادی مل گئی

یوم آزادی پر ہلڑ بازی کرنے والوں کو بھی آزادی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:     13  اگست جشن آزادی کی رات کو ہلڑ بازی کرنے والے تیرہ نوجوانوں کی ضلع کچہری  میں پیشی ۔عدالت نے بچوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہائی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں ہلڑ بازی کرنے والے بچوں کو  جج جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری کے روبرو پیش کیا گیا۔ تھانہ روای روڈ کے پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 13 اگست کی رات کو بچوں کو گرفتار کیا تھا پولیس نے بچوں کیخلاف ہلڑ بازی اور آوارہ گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ بنایا۔ 

بچوں کا کہنا تھا وہ جشن آزادی  منانے کے لیے 13 اگست کی رات کو باہر نکلے تھے پولیس نے گرفتار کر لیا رات تھانے میں گزارنی پڑی۔ بچوں نے کہا  کہ پولیس نے ہماری 14 اگست خراب کر دی.ہم رات کو موٹر سائیکلوں پر 14 اگست کا جشن  منانے نکلے تھے  کہ پولیس نے پکڑ لیا عدالت نے بچوں کے وکلاء کے دلائل کے بعد بچوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرکے آزاد کر دیا۔