احتشام کیانی: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم ظاہر جعفر کے مالی کو بھی جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم ظاہر جعفر کے گرفتار مالی جان محمد کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ جج شہزاد خان نےملزم جان محمد کو 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اسکے والدین بھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔