ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر نے طلاق کی وجہ بتا دی

Nimra Khan
کیپشن: Nimra Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے طلاق کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی، انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے، ان سے صارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں۔اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ سیخ پا ہوجاتے ہیں اور تیز آواز میں کہتے ہیں کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر درد تھی، ایک انتہائی شدید سر درد۔

 اداکارہ نمرہ خان نے سابقہ شوہر کے تحقیر آمیز الفاظ میں طلاق کا اعلان کرنے پر ردعمل دے دیا، ویڈیو میں طلاق کے حوالے سے بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں, انہوں نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہورہی ہیں یہاں میں اُس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم اس پر آپ بھی بات نہ کریں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیرگردش رہ چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔کچھ روز قبل نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کیلئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer