ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کا پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار

اقوام متحدہ کا پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ٹیلیفون آیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی،اقوام متحدہ نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار  نے  خطے میں امن و استحکام کیلئے مکالمہ اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا۔