زین مدنی : بھارتی مزاحیہ پنجابی فلم " جواک" (Jawaak) 8 مئی کو سینماؤں میں ریلیز ہوگی،نیرو باجوہ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم میں اداکارہ نیرو باجوہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم پنجابی فلم " جواک" Neeru Bajwa Entertainment کی پروڈکشن ہے، جس میں اداکارہ نیرو باجوہ (Neeru Bajwa) مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں کمیونٹی، فیملی ریلیشن شپس، اور ذاتی تنازعات پر فوکس ہے ۔ فلم پاکستانی سینماوں میں 8 مئی کو بشرط سنسر ریلیز ہوگی ۔
بھارتی مزاحیہ پنجابی فلم " جواک" کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی نے حاصل کر لئے ہیں . پنجابی فلم " جواک"کے رائٹر جگدیپ وارنگ ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں نیرو باجوہ، نرمل رشی، رانا رنبیر، آر نائت، بی این شرما، گوری گھمن، رویندر منڈ وغیرہ شامل ہیں۔
