ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محدود کاروباری اوقات پھر بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ؛ تاجر اور شہر ی پھٹ پڑے

محدود کاروباری اوقات پھر بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ؛ تاجر اور شہر ی پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محدودکاروباری اوقات مگرپھربھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ   کا سلسلہ شروع ہوگیا 
رہائشی علاقوں اورمارکیٹوں میں لوڈشیڈنگ کاجن بےقابو ہوگیا ۔ ضرارشہیدروڈسب ڈویژن میں متعددعلاقےاندھیرےمیں ڈوب گئے۔الکریم پریمیئرہاؤسنگ سکیم،الفیصل ٹاؤن،بہارشاہ روڈ،میاں امیرلدین پارک میں بجلی بند ، ہال روڈ،بیدن روڈ،منٹگمری روڈمارکیٹ میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ۔  

شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ کئی علاقوں میں بجلی   کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے  شہری اور تاجر  پریشان ہوگئے ۔
صدرہال روڈبابرمحمود،جنرل سیکرٹری معظم علی خان نے لوڈشیڈنگ ختم کرنےکامطالبہ کردیا ۔صدرانجمن تاجران لاہورشاہدنذیر نے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکامطالبہ کیا۔لاک ڈاؤن پالیسی کےتحت گراسری،کریانہ سٹوروں کی8بجےبندش سےشہری متاثر ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے گراسری اورکریانہ سٹوروں کےاوقات کاررات10بجےتک کرنےکا مطالبہ کیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازگراسری سٹوروں کورات10بجےتک کی اجازت دیں۔ملازمتوں سےفارغ ہوکرسٹوروں پرپہنچیں توبندملتےہیں۔دوسری جانب  بزرگوں اور  خواتین نے  بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر  سوال اٹھا دیے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  نہ بجلی میسر ہے نہ گیس ، گرمی بڑھ رہی ہے ۔حکومت کو  سوچنا چاہیے کہ  شہریوں کو  کچھ ریلیف دیں ۔