سٹی 42: علیمہ خانم نے کہا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ 85 فیصد خراب ہوچکی ہے بانی پی ٹی آئی نے ڈیمانڈ کی ٹیسٹ کئے جائیں علاج کروایا جائے۔
علیمہ خانم کی فیکٹری ناکے پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہم جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔ہم بہنوں سے ڈرے ہیں ان کی حالت دیکھیں۔ ہمیں کہا گیا کہ سنجیدہ معاملہ ہے گیٹ نمبر پانچ سے ہٹ جائیں۔جن عدالتوں میں جاتے ہیں وہاں خاص ججز لائے گئے۔جب کیسز سنے نہیں جارہے تو وکیل کیا کریں گے۔سوا سال سےاسلام ہائی کورٹ بانی اور بشری بی بی کے کیسز سننے کو تیار نہیں ، قانون کے مطابق کیس ان کو سننا چاہیے کیوں نہیں سن رہے ۔جج شوگر روزانہ نئی گیم ڈال کر آتا ہے۔اعتزاز احسن بیماری کے باوجود عدالت پہنچے کوشش کی
پھر نئی گیم ڈال دی کہ آپ اپیل میں جائیں۔
بانی نے بتایا کہ آنکھ میں پہلا ٹیکا لگنے کے بعد آنکھ میں بہتری آئی تھی ۔بانی نے سلمان صفدر کو بتایا کہ تم بھی مجھے دھندلے نظر آرہے ہو ۔ بانی کا کہنا ہے کہ وہ کتابیں بھی پڑھ نہیں پارہے ۔ پمز کے ڈاکٹر عارف نے بانی کو بتایا ہے کہ آپ کی آنکھ مستقل خراب ہو چکی ہے۔بانی کی آنکھ کی انڈر لائن کنڈیشن جاننا ضروری ہے ۔جب تک تشخیص نہیں ہو گی معلوم نہیں ہو گا کہ خرابی کیوں ہے۔پمز اسپتال بیس منٹ کے لئے کے جاتے ہیں انجکشن لگاتے ہیں واپس لے آتے ہیں ۔بروقت درست علاج اور درست جگہ نہ ہونے کے باعث 85 فیصد آنکھ خراب ہوئی۔بانی نے ڈیمانڈ کیا ہے کہ ان کے ٹیسٹ کئے جائیں علاج کروایا جائے ۔سابق جیل سپرٹینڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے میری بہن نے ایس ایچ کو درخواست دی تھی جو غائب ہو چکی ہے ۔ صرف بانی کو جیل میں رکھنے کے لیے انہوں نے سارا نظام تباہ کر دیا ہے ۔
امن مذاکرات کرنے سے پہلے ان کو بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنا چاہیے تھا جس پر دنیا اعتماد کرتی ہے ۔جو فارم 47 کی حکومت ہے ان پر کون بھروسہ کرے گا۔دنیا نے اس پر تبصرہ کیا ہے جو اسی فی صد ووٹ لے کر آیا وہ جیل میں کیوں ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App