عابد چودھری:پنجاب پولیس میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
تحقیقات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل عائشہ نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی اور اغوا کا مقدمہ بے بنیاد ثابت ہوا۔
لیڈی کانسٹیبل عائشہ کے مطابق انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر شادی کی۔
انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کے بیان کی روشنی میں مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔