ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 326 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 260 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

  بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 776 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔