ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 113 آسامیاں ختم کردی گئیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 113 آسامیاں ختم کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک کی 113 آسامیاں ختم کردی گئیں ہیں آسامیوں کا خاتمہ اخراجات میں کمی لانے کا تسلسل ہے۔

مجموعی طور پر 113 سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےفنانس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز کی آسامیاں فوری طور پر ختم کردی گئیں گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 1 تک کی اسامیاں ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ختم کی گئی آسامیوں میں پرائیویٹ سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ کی آسامیوں کے ساتھ سینئر اور جونیئر کلرک کی بڑی تعداد میں پوسٹس ختم کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈرائیور، نائب قاصد اور دیگر نچلے عملے کی آسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اخراجات کم کرنے کیلئے اہم انتظامی اقدام اٹھا یا گیا ہے ختم کی گئی آسامیاں مختلف گریڈز اور شعبوں پر مشتمل ہیں جن پر پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز کے تحت فیصلہ نافذ ہوگا واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پوسٹس مین ڈیپارٹمنٹ سے ختم کی گئی ہیں۔