ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواجہ سراء سے زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

 خواجہ سراء سے زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پنجاب پولیس کے تھانہ لاری اڈہ نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے خواجہ سراء کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قربان نے متاثرہ خواجہ سراء کو کمرے میں زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر لاری اڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر نسیم خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔