ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور: کارکی ٹکرسےکمسن بچہ جاں بحق،سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کرلی

 لاہور: کارکی ٹکرسےکمسن بچہ جاں بحق،سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کرلی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ڈیفنس بی الفلاح ٹاؤن میں کارکی ٹکرسےکمسن بچے عبدالہادی کےجاں بحق ہونےکےواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کرلی۔

 حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی بچے کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔

فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور بچے کی تشویشناک حالت دیکھ کر موبائل فون پر کسی کو اطلاع دیتا ہے۔

 خیال رہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور معتصم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ رہائشی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔