ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کا لباس ان کی مرضی کے مطابق نہیں سیا،  تاجر کو ساڑھے سات لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم

Lahore Consumer Court, City42, Bride's dress case,
کیپشن: لاہور کی کنزیومر کورٹ نے ایم ایم عالم روڈ کے تاجر کو دلہن کا عروسی لباس آرڈر کے مطابق بنا کر نہ دینے پر سات کھ پچاس ہزار روپے کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا۔ لاہور کی کنزیومر کورٹ   کے پاس جانے والے بیشتر کیسز میں شہریوں کو ان کے نقصانات کا ازالہ ملنے کی قوی امید ہوتی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  دلہن کاعروسی جوڑاآرڈرکےمطابق سی کر نہ دینے کے نتیجہ میں  سٹور کے مالک کو  7 لاکھ  50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری ہو گیا۔
لاہورکی کنزیومر کورٹ میں یہ درخواست آئی تھی کہ اشیافریدشاپ ایم ایم عالم روڈ عروسی جوڑا دولہن کیلئےتیارکرنےکاآرڈردیا گیا تھا۔ انہوں نے طے شدہ طریقہ سے جوڑا سی کر نہیں دیا۔ 

عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کو سنا اور الزام صحیح ثابت ہونے پر  تاجر کو  سات لاکھ پچاس ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کنویومر کورٹ نے  اشیا فرید شاپ ایم ایم عالم روڈ کے مالک  کو50ہزار روپے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کی رقم بھی درخواستگزارکواداکرنے کاحکم دیا ہے۔
کورٹ میں ڈی ایچ اےکی خاتون نےدکاندارکیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا تھا۔