سٹی 42: حافظ آباد قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی 3بچے جا ں بحق ہوگئے ۔
زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ،8سے زائد بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی جس میں زہر تھا ،مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی
5بچے ہسپتال میں زیر علاج حالت تشویشناک ہے ، پولیس نے کارسواروں کا سراغ لگانے کے لیے ناکہ بندی کر دی
ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی ہلاکت زہریلی مٹھائی کھانے سے ہوئی،8بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی، 3بچوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے