ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں اور 200 سے 400سی سی موٹر بائیک کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا۔
گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 300 فیصد سے 1100 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد 1000 سی سی تک کی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 کر دی گئی۔ اس کے علاوہ 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5500 روپے جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 11000 کر دی گئی۔
فیس میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ تمام فیسیں وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
پہلی بارالیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی ، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500روپے فیس اور 50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس اور 100کلو واٹ سےزائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس10000روپے مقرر کردی گئی ہے۔
200سی سی تک کی موٹربائیک کی فیس 150 سےبڑھاکر 550 ، 200 سے 400سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000روپے اور 400سی سی سےزائد موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہوگئی ہے۔