ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کی تعیناتی کامعاملہ; چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات

ججز کی تعیناتی کامعاملہ; چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کامعاملہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی اہم ملاقات، خصوصی ججوں کی تعیناتی میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان نےچیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، جس میں پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس کو سیشن ججز کی خصوصی عدالتوں میں تعیناتی بارے آگاہ کیا ، ہائیکورٹ نے جن ججز کے نام حکومت پنجاب کو بھجوائے ان کی تعیناتی بارے چیف جسٹس کو آگاہ کیا ،چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس کو دیگر خصوصی عدالتوں کے انتظامی امور بارے بھی بتایا ۔
  

Ansa Awais

Content Writer