ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ مالی سال 2025۔26 میں دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ

 آئندہ مالی سال 2025۔26 میں دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم: رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ، آئندہ مالی سال2025۔26کے لیےدفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے.

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کےمقابلےنئےمالی سال دفاعی بجٹ میں7.49فیصد اضافےکاتخمینہ ہے،گذشتہ مالی سال کےمقابلےرواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصدزیادہ مختص کیاگیا۔

حکومت نےرواں مالی سال2024.25کے لیے دفاعی بجٹ2ہزار122ارب روپے مختص کیاہے،گذشتہ مالی سال2023۔24دفاعی اخراجات ایک ہزار858ارب80کروڑ روپے رہےتھے،گذشتہ سال کےمقابلےرواں مالی سال دفاعی بجٹ میں263 ارب 20کروڑروپےاضافہ کیا گیا۔

گذشتہ مالی سال کےمقابلے رواں مالی سال کےلیےدفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کیا گیا،اسی حساب سےرواں مالی سال کےمقابلےآئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں اضافےکاتخمینہ کم ہے۔