عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی شروع،بس اڈوں پر رش

عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی شروع،بس اڈوں پر رش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسی  آبائی علاقوں سے واپس روانہ ہونا شروع،  بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

مختلف شہروں سے پردیسی واپس لاہور پہنچ رہے ہیں، اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد لاہور واپس آ رہی ہے۔

پردیسیوں کی واپسی کے باعث شہر کے لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، سرکاری، غیر سرکاری ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں۔

پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا، روزی کی خاطر اپنے پیاروں سے دور ہیں مگر عید پر ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا، اب کام کرنے کا وقت ہے۔

یاد رہے عید کے موقع پر پردیسیوں کی بڑی تعداد میں آبائی علاقوں میں واپسی کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئی تھیں۔