ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔