ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : درآمدات پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیا۔

پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے والی 30مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے. موبائل مارکیٹس میں سناٹے، دکانداروں کو انتظار ہے تو صرف گاہک کا اور گاہگ آجائے تو قیمت سن کر واپس لوٹ جاتا ہے۔ گاہک ہوں یا دکاندار، سبھی اس صورتحال سے پریشان ہیں جبکہ موبائل سازفیکٹریوں میں خاموشی ، مشینری بند اورہزاروں ملازمین کام کی تلاش میں بیٹھے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 25لاکھ سے زائد سمارٹ فونز تیار کئے جارہے تھے،جس سے ملک کی نوے فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔سینئر وائس چیئرمین موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ سارا سامان بیرون ملک سے آتا ہے مگر ایل سی نہیں کھل رہی، یہی صورتحال برقرار رہی تو باقی کمپنیاں بھی پاکستان سے چلی جائیں گی.