ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کی ججز کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کی تردید

سپریم کورٹ کی ججز کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کی سوشل میڈیا پر ججز کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کی تردیدآگئی۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ججز کالونی میں ججز کے درمیان تکرار یا ہاتھاپائی کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ججز کے بارے میں غلط رپورٹ کیا گیا،اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ چہل قدمی کے دوران ججز کے درمیان کسی بھی قسم کے واقعہ کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،ججز کے بارے میں اس طرح کی من گھڑت خبریں قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،غیر متعلقہ عناصر کی جانب سے عدلیہ اور ججز کا وقار مجروح کرنے کی کوشش کی گئی۔