ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو دعا کرنی چاہیے کہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچا سکتے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے یہ سارے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی فکر ہے، یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح اپنا این آر او بچا لیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ 3 ہزار کارکنوں کو پکڑا ہوا ہے، ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے، سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہو گا۔