ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4 اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔