ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہیٰ یا حمزہ شہباز ؟ تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین کا بڑا اعلان

پرویز الہیٰ ، حمزہ شہباز
کیپشن: Pervaiz Elahi , Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان تحریک انصاف کے 24 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔منحرف اراکین نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس موقع پر ناراض ارکان نے کہا کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس میں ریفرنس جمع کرایا گیا، اب پرویز الٰہی کا پیغام آ رہا ہے کہ واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمزہ شہباز کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے اور ریفرنس کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیشتر پی ٹی آئی ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہونے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرایا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ان ارکان کا تعلق جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor