سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہبازشریف کا جیمز بانڈ سے موازنہ

سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہبازشریف کا جیمز بانڈ سے موازنہ
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا موازنہ مشہور کردار جیمز بانڈ  ادا کرنے والے امریکی معروف اداکار ڈینیئل کریگ  سے سوشل میڈیا پر کیا جانے لگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جب سے پاکستانی وزیراعظم کے عہدے کی کرسی سنبھالی ہے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کا فیشن اور اسٹائل میں اِن رہنا ایک پرانا شوق ہے جسے وہ بخوبی نبھاتے ہیں، کبھی اُن کی گول ہیٹ پہنے تو کبھی سفاری سوٹ کے ساتھ لانگ شوز پہنے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔

شہباز شریف کی ڈینئیل کریگ کے ہمراہ کولاج بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں اِن دونوں مشہور شخصیات نے ہوبہو ایک جیسا 3پیس سوٹ پہنا ہوا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر