عوام کیلئےایک اور ریلیف، وزیراعظم کا میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

عوام کیلئےایک اور ریلیف، وزیراعظم کا میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو ایک اور بڑا ریلیف ، رمضان میں میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیدیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج صبح سویرے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور منصوبے کو 16 اپریل کو عوام کے لیے چلانے کا حکم دیتے ہوئے منصوبے میں ہونے والی تاخیر کی انکوائری کا حکم بھی دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موٹر میٹرو اسٹیشن پہنچنے پر کہنا تھا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہو چکے ہیں، یہ منصوبہ کیوں طویل عرصے سےالتوا کا شکار رہا؟ یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے۔

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کا خیال کریں، منصوبےکی جلد تکمیل ضروری ہے، میٹروبسوں میں سامان رکھنےکا انتظام بھی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔