ایف آئی اے کورٹ کےسپیشل جج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ایف آئی اے کورٹ کےسپیشل جج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
کیپشن: Special Judge FIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)کورونا کے وار جاری،ماتحت عدالتوں میں ججز بھی کورونا کا شکار  ہو نے لگے،سپیشل جج سینٹرل ون ایف ایی اے کورٹ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل ون ایف آئی اے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایف آئی اے کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئےہیں ان کی کورٹ میں تمام عدالتی کام بند کر دیا گیا ہے،سپیشل جج سنٹرل ون ایف ائی اے اعجاز حسن اعوان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے،کورٹ کے سٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے اور کورونا ایس او پیز ہر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 29 قیمتی زندگیاں نگل گیا ، شہر میں کورونا کے1436 نئے مریضوں کی تصدیق ۔ 765 کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل، 240 کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے ۔ لاہور میں مہلک وائرس مزید 29 زندگیاں نگل گیا ۔ میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 10 اموات رپورٹ ہوئیں ۔

جناح ہسپتال میں 9 ، گنگا رام ہسپتال میں 3 ، حمید لطیف ہسپتال میں 2 ، جنرل ہسپتال ، نیشنل ہسپتال ، عادل ہسپتال ، اتفاق ہسپتال اور فاروق ہسپتال میں کورونا وائرس سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا ۔ کورونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 سو 36 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا رش بدستور قائم ہے اور 765 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 240 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے ۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer