گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ؛ اعدادوشمار جاری

Cars in Pakistan
کیپشن: Cars in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گاڑیوں کی فروخت کے اعدادوشمار جاری، مارچ 2020 کے مقابلے مارچ 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2021 میں مختلف کمپنیوں کے 20801 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ مارچ 2020 میں مختلف کمپنیز کی 6986 یونٹس فروخت ہوئے تھے ۔ رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 522 یونٹس رہی ، گذشتہ مالی سال 9 ماہ میں 98425 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی۔

مارچ 2020 کے مقابلے مارچ 2021 میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 70فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2021 میں 1لاکھ 70 ہزار 350 موٹر سائیکل فروخت ہوئیں کراچی، مارچ 2020 میں 1 لاکھ 362 موٹر سائیکل فروخت ہوئیں تھیں۔

رواں مالی سال 9 ماہ میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  رواں مالی سال 9 ماہ میں 14 لاکھ 38 ہزار 194 موٹر سائیکل فروخت کی گئیں، گذشتہ مالی سال 9 ماہ میں 11 لاکھ 81 ہزار 621 موٹر سائیکل فروخت ہوئی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer