ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ببھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو ’ ایکس ‘ پر شئیر کر دی

ببھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو ’ ایکس ‘ پر شئیر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:افغانستان کے خلاف ہونے والی ٹی-20 سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  ( بی سی سی آئی ) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے، جس میں کھلاڑی 1980 کی دہائی کے ٹرینڈ کو اپناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی 1980 کی دہائی کی تصاویر دیکھ کر یہ شناخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص ٹیم کے کس کھلاڑی سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔
میڈیا  رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ونٹیج وائبز۔ پرائس لیس ری ایکشنز‘‘ ۔ویڈیو میں کھلاڑیوں کو ایک ایک کر کے پرانی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ ایک تصویر پر جب ابھیشیک سے پوچھا جاتا ہے کہ انہیں یہ کس کھلاڑی سے ملتی جلتی لگتی ہے تو جسپریت بمراہ کا نام سامنے آتا ہے۔ اس کے بعد گفتگو میں سنجو سیمسن کا بھی ذکر ہوتا ہے۔ ایک تصویر دیکھ کر کھلاڑی حیرت سے پوچھتے ہیں ’وہ کون ہے؟‘ اس کے بعد یوراج سنگھ کا نام لیا جاتا ہے۔ اسی دوران کھلاڑیوں کے درمیان مذاق کا سلسلہ بھی چلتا ہے۔ ایک کھلاڑی تصویر دیکھ کر کہتا ہے ’میں اس سے بہتر نظر آتا ہوں۔‘ اس کے بعد 1980 کی دہائی کی ایک اور تصویر دکھائی جاتی ہے۔ کھلاڑی تصویر میں نظر آنے والے ’لُک‘ (انداز) کو ٹیم کے کسی کھلاڑی سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک تصویر میں جیکٹ کو لے کر بھی دلچسپ ردعمل سامنے آتا ہے۔ کھلاڑی کہتے ہیں ’’جیکٹ بھی وہی ہے، رنگ بھی وہی ہے‘‘۔