اسرار خان: لاہور کے علاقے مناواں میں لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 46 سالہ غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد کے درمیان لین دین پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران ملزم صابر نے چاقو کے وار کیے، جس سے غلام شبیر جاں بحق ہوگیا واردات کے بعد ملزم صابر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔