(ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی ٹیم کے اوپنگ بیٹسمن امام الحق کے خلاف مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو جعلی انجریز، ڈریسنگ روم لیکس اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے، ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی، معروف کھلاڑی امام الحق پر پابندی کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی دورۂ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی کی انجری پر بھی بورڈ کو شکوک تھے، پچھلی انجری کی انکوائری کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔