ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، جس میں اب صرف 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار 30 ستمبر تک اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیکس گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر بروقت اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کی نگرانی بھی جاری ہے۔ ٹیکس گزار ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت گوشوارے جمع کرائیں اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔