ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری نرخ نظر انداز، پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت

 سرکاری نرخ نظر انداز، پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:اوپن مارکیٹ میں دکانداروں کی جانب سے پھل اور سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری نرخ نظر انداز ہونے کے باعث شہریوں کو مقررہ قیمتوں سے زائد ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔

مارکیٹ میں آلو 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 30 روپے مقرر ہے۔ پیاز سرکاری نرخ 225 روپے کے بجائے 280 روپے، بینگن 110 کے بجائے 160 روپے اور بھنڈی 180 کے بجائے 250 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ کریلے سرکاری نرخ 170 کے مقابلے میں 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

پھلوں میں آم چونسہ لیٹ سرکاری قیمت 325 روپے کے بجائے 420 روپے، آڑو اسپیشل 395 کے بجائے 410 روپے، سیب 250 کے بجائے 390 روپے، ناشپاتی 330 کے بجائے 420 روپے اور گرما 195 کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کیلے کی سرکاری قیمت 190 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔