عابد چودھری:اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی آڑ میں نوسربازی کرنے والے دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لڑائی جھگڑے کا بہانہ بنا کر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقے میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان چوری، نوسربازی اور جیب تراشی میں مہارت رکھتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان عرف کالو اور آصف کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔