ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں ڈیزل کی بڑھتی قیمت،شہری دنگ  

امریکہ میں ڈیزل کی بڑھتی قیمت،شہری دنگ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کو حیران کردیا، جہاں سان ڈیاگو کے ایک گیس اسٹیشن پر ڈیزل کی قیمت 9.99 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سان ڈیاگو کے سیرا میسا علاقے میں واقع شیل گیس اسٹیشن پر جمعہ کے روز ڈیزل 9.99 ڈالر فی گیلن میں فروخت کیا جارہا تھا۔ اسٹیشن کے ایک ملازم نے قیمت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس قیمت پر بھی ڈیزل دستیاب تھا۔

 رپورٹ کے مطابق موجودہ قیمت نے ایک دلچسپ صورتحال بھی پیدا کردی ہے۔ زیادہ تر گیس اسٹیشنوں کے الیکٹرانک قیمت بورڈز تین ہندسوں تک محدود ہوتے ہیں، جس کے باعث 9.99 ڈالر فی گیلن ایک طرح سے ان ڈسپلے کی موجودہ حد بن جاتی ہے۔

 اگرچہ مستقبل میں قیمت اس سطح سے بھی تجاوز کرسکتی ہے، تاہم کئی الیکٹرانک گیس اسٹیشن بورڈز پر اس سے زیادہ قیمت ظاہر کرنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہوگا۔

 ڈیزل کی قیمت میں یہ غیر معمولی اضافہ امریکا میں جاری ایندھن کے بحران اور عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ خاص طور پر کیلیفورنیا میں بلند ایندھن قیمتیں پہلے ہی صارفین اور کاروباری شعبے کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔

 سان ڈیاگو کے مذکورہ گیس اسٹیشن پر 9.99 ڈالر فی گیلن کی قیمت نے صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کردیا ہے، کیونکہ ڈیزل کی قیمت اب 10 ڈالر فی گیلن کی نفسیاتی حد کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔