ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن کا اچانک معائنہ، اہم ہدایات جاری

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن کا اچانک معائنہ، اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے تحت صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) شہریار عارف خان نے چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہریار عارف خان نے بینک سٹاپ، گجومتہ، یوحنا آباد اور نشتر کالونی میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ورکرز کی حاضری بھی چیک کی جبکہ فیلڈ میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ شہر میں صفائی کے معیار پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی جائے جبکہ ہاٹ سپاٹ ایریاز اور اوپن پلاٹس سے بروقت ویسٹ کلیئرنس بھی کی جائے۔

شہریار عارف خان کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کی سخت نگرانی کیلئے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔