ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کوپانی کی فراہمی متاثرہونے کاخدشہ

 بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کوپانی کی فراہمی متاثرہونے کاخدشہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک:کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے۔
دھابیجی کے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپس ہاؤس کی بجلی بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پر بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ قرار دے دی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپس ہاؤس کی بجلی بند ہوگئی، بجلی کی بندش کے باعث 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ۔
 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث دھابیجی سے شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار متاثر ہوسکتی ہے،واٹر کارپوریشن حکام بجلی کی جلد بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 پمپس فوری طور پر فعال کردیئے جائیں گے،بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

 ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی کے فوراً بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔
واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے پانی کے باکفایت استعمال اور غیر ضروری پانی ضائع نہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔