ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کی آڑ میں قانون شکنی، لاہور میں 5 پتنگ فروش گرفتار

 ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پتنگ بازی کی آڑ میں قانون شکنی کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن.

پتنگ بازی کی آڑ میں قانون شکنی، لاہور میں 5 پتنگ فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف لاہور پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ویمن ریس کورس اور باٹا پور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ویمن ریس کورس پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان طلحہ، علیب، فہد اور آریج پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کا دھندہ کر رہے تھے۔ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ میں گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 600 تیار پتنگیں اور 40 ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری کارروائی میں باٹا پور پولیس نے کھیرا پل کے قریب پتنگوں اور ڈور کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پتنگوں اور ڈور کی ڈیلیوری دے رہا تھا، جس کے قبضے سے 200 پتنگیں اور 12 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف علاقوں میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔